بی پی ایل :میچ فکسنگ کیلئے پلیئرزکو اکسانے کی کوشش

بی پی ایل :میچ فکسنگ کیلئے  پلیئرزکو اکسانے کی کوشش

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آغا ز سے قبل میچ فکسرز کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں سے رابطہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)ذرائع کے مطابق جس کھلاڑی کو میچ میں بدعنوانی پر اکسانے کی کوشش کی گئی، اس نے بی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ بورڈ چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے بتایا کہ کھیل میں بدعنوانی روکنے کیلئے بورڈ کے پاس محکمہ موجود ہے جو کہ ضروری اقدامات کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں