ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی اننگز 416 رنز 8 کھلاڑیوں پر ڈکلیئر

ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی اننگز 416 رنز 8 کھلاڑیوں پر ڈکلیئر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)عثمان خواجہ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 416 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

عثمان خواجہ 137 اور سٹیون سمتھ 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ انگلینڈ کی طرف سے سٹورٹ براڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 126 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمتھ 6 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ۔

دونوں نے 115رنز کی شراکت داری قائم کی۔ سٹیون سمتھ سٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد کیمرون گرین 5، ایلیکس کیری 13،پیٹ کمنز 24رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ان کے بعد عثمان خواجہ کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ انفرادی 137 رنز بناکر براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنالئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں