پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے منیجر حیدر اظہر کی ایک میچ کیلئے معطلی

پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے منیجر حیدر اظہر کی ایک میچ کیلئے معطلی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل سیزن آٹھ کا فائنل ختم ہونے پر ضابطہ اخلاق کے لیول تین کی خلاف ورزی کرنے والے ملتان سلطانز کے منیجر حیدراظہر کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا ۔۔۔

جو آئندہ سیزن کے پہلے میچ میں فرائض انجام نہیں دے سکیں گے ۔واضح رہے کہ حیدر اظہر نے دو آن فیلڈ امپائرز میں سے ایک الیکس وہارف کے ساتھ بحث کے دوران بدکلامی کی تھی جس پر میچ کے چاروں امپائرز نے ان کیخلاف رپورٹ کی۔میچ ریفری روشن ماہناما کے مطابق یہ مایوس کن بات ہے کہ ایک شاندار ٹورنامنٹ ایک ٹیم منیجر کی بدتمیزی کے ساتھ ختم ہوا جن کے اقدامات کھیل کی اقدار اور روح کے منافی تھے تاہم امید ہے کہ ایک میچ کی پابندی امپائرنگ کے فیصلوں کا احترام کرانے میں معاون ثابت ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں