نوجوانوں کو تجربہ کار پلیئرز کے ساتھ گروم کریں،مکی آرتھر

نوجوانوں کو تجربہ کار پلیئرز کے ساتھ گروم کریں،مکی آرتھر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)افغانستان کیخلاف سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر نے اپنے ٹوئٹ میں مشورہ دے دیا کہ نوجوانوں کو تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ گروم کیا جائے تاکہ ان میں بہتری آسکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے مگر انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ اور ذمہ داریاں فرنچائز کرکٹ سے یکسر مختلف ہیں لہٰذا انہیں گروم ہونے کیلئے وقت دیں اور انہیں تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ کھلایا جائے ۔دوسری جانب قومی وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے جو مضبوط رہتے ہوئے ان ناکامیوں سے پیدا ہونے والی اپنے اندر کی آگ کو بھڑکائیں۔ان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’آپ چیمپئن کھلاڑی ہیں لہٰذا خود پر یقین رکھتے ہوئے سخت محنت جاری رکھیں تو ایک دھماکے کے ساتھ کم بیک کریں گے ۔‘‘ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں