ہنگرین فٹ بالر کیلئے بڑا اعزاز

بڈاپسٹ(اسپورٹس ڈیسک)ہنگرین نیشنل ٹیم کے مڈ فیلڈر ڈومینک سوبوسلائی کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ انہیں بنڈس لیگا کی 2022-23ء کی ڈریم ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔
وہ آر بی لیپزیگ کی نمائندگی کرتے ہیں اور سیزن کے دوران گول اسکورکرنے کیساتھ گول اسکورنگ میں معاونت کیلئے پانچویں نمبر پر تھے ۔