ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا 10 جون سے آغاز

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا 10 جون سے آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا 10 جون سے کوریا میں آغاز ہو گا جس کیلئے گیارہ ممالک کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان شامل ہیں جبکہ گروپ بی سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریاپر مشتمل ہے ۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 16 جون کو جبکہ فائنل اوردیگر کلاسی فکیشن میچز 17 جون کو ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں