نواب شاہ میں فٹ بال ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ شروع
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فٹ بال ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ نواب شاہ میں شروع ہو گیا۔
سلیکشن کمیٹی میں انٹر نیشنل فٹ بالر غلام سرور ٹیڈی، طارق بلوچ، ذوالفقار شاہ، انیس ، ارشد جمال اور حمیرا راجپوت شامل ہیں جنہوں نے بینظیر آباد ڈویژ ن کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آرگنائزنگ سیکریٹری انوار حسین خانزادہ اور اسد حسین شیخ کا کہنا تھا کہ ٹرائلز کے ذریعے 15سے 25سال کی عمر کے فٹ بالرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں وائس چانسلر بے نظیر بھٹو یونیورسٹی احمد علی جلبانی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر گلشن میمن،فتح محمد مری، رب نواز آرائیں، عذرا بلوچ، عبدالرحیم راجپوت، سید حسن عسکری کاظمی، ڈاکٹر طیبہ ظریف، تہمینہ ،علی نواز ، محمد نعیم ، شبیر چانڈیو، عابد علی قریشی، ریاست علی، محمد جاوید ملک اور دیگر عمائدین موجود تھے ۔