بی بی ایل کی ٹیمیں پاکستانی کرکٹرز کو این او سی ملنے کی منتظر
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستان کے کرکٹرز کو این او سی ملنے کا انتظار کرنے لگیں۔۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کے بی بی ایل میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کیساتھ معاہدے ہیں،پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا ۔