کینیا کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ کپٹم حادثے میں ہلاک

 کینیا کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ کپٹم حادثے میں ہلاک

نیروبی (سپورٹس ڈیسک)کینیا کے ایتھلیٹ، میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم اور ان کے کوچ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 سالہ کیلون کپٹم اور روانڈا سے تعلق رکھنے والے ان کے کوچ گرویس ہاکیزیمانا کی گاڑی کو رات 11 بجے مغربی کینیا میں حادثہ پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق کیلوین کپٹم گاڑی چلا رہے تھے جو تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی، حادثہ میں کیلوین اور ان کے کوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ کیلوین کپٹم پہلے ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے دو گھنٹے ایک منٹ تک دوڑ لگا کر میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں