سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز قومی ٹیم یو اے ای جائیگی

 سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز  قومی ٹیم یو اے ای جائیگی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)20رکنی قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے 21 فروری کی علی الصبح متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

 پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان نے بتایا کہ سہ ملکی نیشنل بلائنڈ کرکٹ سیریز 22 سے 25 فروری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں