ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پر شکست

ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پر شکست

ملتان (سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 9 میں دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو اسکے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر 5 رنز سے پہلی فتح سمیٹ لی،سلطانزکے کپتان محمد رضوان بہتر کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔

 وہ دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے محمد حارث کی گیند پر لیوک ووڈ کے ہاتھوں کیچ سے پویلین لوٹ گئے ۔ یاسرخان 43 رنزکی اننگز کھیلنے کے بعد سلمان ارشاد کی گیند پر محمد حارث کو کیچ دے بیٹھے ۔ ڈیوڈ ملن نے 25 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ۔خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی نے پے در پے وکٹیں گنوائی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اوپنرصائم ایوب صرف سات رنز بنا کر شاہنواز دہانی کی گیند پر ریزا ہینڈرکس کو کیچ دے کر پویلین روانہ ہو گئے ۔زلمی کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھان پڑا جب بابر اعظم 31 سکور بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ محمد حارث 19، پال ولٹر 16 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے ۔ رومن پاول کے 23اور لک وڈ کے 17 رنز نے ٹیم کو مجموعی 180 رنز کا ہدف قائم کرنے میں اہم کرادر ادا کیا۔ملتان سلطانز کے اسامہ میر، ڈیویڈ ولے اور محمد علی دو دو جبکہ شاہنواز دہانی اور عباس آفریدی ایک ایک وکٹ سمیٹنے میں کامیاب رہے ۔ پشاورزلمی کے لیوک ووڈ کومین آف دی میچ قراردیاگیا،واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اپنے پہلے تینوں میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پشاور زلمی کے پہلا میچ جیت کر 2پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں