ملتان سٹیڈیم واقعہ پر مریم نواز کا محمد عامر کو فون

 ملتان سٹیڈیم واقعہ پر  مریم نواز کا محمد عامر کو فون

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر محمد عامر نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔

 محمد عامر نے لکھا کہ ‘ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے ۔اس سے قبل محمد عامر نے ڈپٹی کمشنر ملتان پر میچ کے دوران اپنی فیملی سے بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں