محمد رفیع اللہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد

محمد رفیع اللہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد

لاہور(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وزیراعلیٰ آفس محمد رفیع اللہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئیں۔

نگران وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے محمد رفیع اللہ کی خدمات پی سی بی کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، محمد رفیع اللہ کو پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر میڈیا کے عہدے پر فائز کیا جائیگا۔ محمد رفیع اللہ 12 سال سے وزیراعلیٰ آفس میں بطور ڈائریکٹر پی آر او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں