تین ملکی ٹی 20 سیریز ، نیپال نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

تین ملکی ٹی 20 سیریز ، نیپال نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

کرتی پور (سپورٹس ڈیسک ) 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں نیپال نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، کرتی پور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔۔

 میکس او ڈوڈ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پراتیس جی سی نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کپتان روہیت پادیل نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔، پراتیس جی سی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں