نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔۔

وفد ٹیم ہوٹل اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم بھی جائے گا جہاں انہیں اعلیٰ سطح کی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا، اور ان کا ٹیم ہوٹل اورقذافی سٹیڈیم کا دورہ شیڈولڈ ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپریل میں پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ، دورے سے قبل سکیورٹی وفد کا انتظامات کا جائزہ لینا معمول کی بات ہے ۔مجوزہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، 28 اپریل تک جاری رہنے والے دورے میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 اپریل کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں تین میچز راولپنڈی اور دوسرے مرحلے میں دو میچز لاہور میں تجویز کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں