پریتی زنٹا نے روی بوپارا کو خود آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے

پریتی زنٹا نے روی بوپارا کو خود  آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئر کردیا۔

روی بوپارا نے کہاکہ 2009 کی بات ہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی دن تھے ، پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹورنامنٹ کے دوران مجھے اپنے ہاتھوں سے آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے تھے ۔ بالی ووڈ سٹار کا یہ انداز نہایت ہی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں