میامی اوپن ٹینس:جینک اور ڈینیئل سیمی فائنل میں داخل

میامی اوپن ٹینس:جینک اور ڈینیئل سیمی فائنل میں داخل

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

 22سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس کو شکست دی جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے چلی کے نکولس جیری کو ہرایا۔ روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروااور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی جیسیکا پیگولا اور فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ ایکٹرینا الیگزینڈروانے امریکا کی جیسیکا پیگولا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-3 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ امریکا کی ڈینیئل کولنزنے حریف فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں