نیوزی لینڈ سے سیریز، عامر،عماد کی ٹیم میں شمولیت متوقع

نیوزی لینڈ سے سیریز، عامر،عماد کی ٹیم میں شمولیت متوقع

لاہو (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ممکنہ قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے تاہم قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان مشاورت جاری ہے ۔

 قومی سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ علاوہ ازیں فاسٹ بالر حارث رؤف مکمل فٹ نہیں ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں