رضوان کی شاہد آفریدی کیلئے اپیل

رضوان کی شاہد آفریدی کیلئے اپیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی زکوٰۃ وصدقات شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دیں۔

رضوان نے ایکس پر لکھا کہ رمضان سخاوت کا مہینہ ہے جس میں ہمارے اقدام کسی کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے چاہنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں