رمضان کپ باسکٹ بال ،ٹمبر وولف کلب کیٹیگری میں چیمپئن

  رمضان کپ باسکٹ بال ،ٹمبر وولف کلب کیٹیگری میں چیمپئن

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کلب کیٹیگری کے فیصلہ کن معرکہ میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وائی ایم سی اے لاہور کو 14-18پوائنٹس سے شکست دیکرٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھ روزتک تین کیٹیگریز میں جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے کلب کیٹیگری کے فائنل میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وائی ایم سی اے لاہور کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کھیل کے آخری دو منٹ میں ٹمبر وولف کے علی حمزہ نے چھ پوائنٹس کرکے میچ کا پانسہ بدلتے ہوے فائنل 14کے مقابلے میں 18پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔ ٹمبر وولف کے علی حمزہ کاظمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے 14جبکہ شیر شہزاد نے چار پوائنٹس اسکور کئے جبکہ وائی ایم سی اے کی طرف سے خالد سعدی نے سات اور محمد سلمان نے پانچ پوائنٹس اسکور کئے ۔ کلب ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈریشن کے صدر افتخار منصور تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں