پریذیڈنٹ کپ :افتتاحی روز کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی

پریذیڈنٹ کپ :افتتاحی روز کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہو گیا ۔

شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے ، بسم اﷲ خان نے 86 رنز بنائے ، جواب میں کے آر ایل کی ٹیم نے بھی مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے ، اس طرح یہ میچ ٹائی ہو گیا ، ایبٹ آباد میں سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کے درمیان میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا ۔ ٹورنامنٹ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ واپڈا اور غنی گلاس ، دوسرا میچ سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی جبکہ تیسرا میچ کے آر ایل اور پی ٹی وی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں