خاتون فٹبال شائق کو گلے لگانے پر ایرانی گول کیپر پر 30کروڑ تومان جرمانہ

خاتون فٹبال شائق کو گلے لگانے پر ایرانی  گول کیپر پر 30کروڑ تومان جرمانہ

تہران (سپورٹس ڈیسک)ایرانی فٹ بال کلب ‘استقلال’ کے کپتان اور گول کیپر حسین حسینی کو میچ کے دوران ایک خاتون پرستار نے گراؤنڈ میں آ کرگلے لیا ۔

ایرانی پولیس فورس ‘فراجا’ نے حسین حسینی کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کی اور انہیں کلچر اینڈ میڈیا پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کر لیا گیا اورانہیں عدالت میں حاضری بھی لگوانی پڑی اورپراسیکیوٹر کے دفتر میں ان پر 30 کروڑ تومان (ایرانی کرنسی) جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کیا گیا۔ایرانی فُٹ بالر امیر حسین صادقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ تاریخ میں گلے ملنے کا سب سے مہنگا واقعہ ثابت ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں