پانچواں ٹی 20: پاکستان کو آج سیریز بچانے کا چیلنج در پیش

پانچواں  ٹی  20:  پاکستان  کو  آج  سیریز  بچانے  کا  چیلنج  در  پیش

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، سیریز کے چار میچز میں مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-2کی برتری حاصل ہے ۔

 پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دی ، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مقابلہ 1-1سے برابر کر دیا تھا تاہم چوتھے میچ میں کیوی ٹیم نے ایک بار پھر میزبان گرین شرٹس کو شکست دے کر 1-2کی برتری حاصل کرلی تھی۔آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے ، پاکستان ٹیم کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔علاوہ ازیں سیریزمیں اب تک پاکستان کے عباس آفریدی کامیاب ترین باؤلر رہے ہیں جنہوں نے نے 2میچوں میں6اوورز میں 47 رنز دیکر 9.40کی اوسط سے 5وکٹیں حاصل کیں،دوسرے نمبرپر شاہین شاپ آفریدی نے 3میچوں میں 6.5 اوورز میں 50 رنز دیکر12.50کی اوسط سے 4وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپربھی پاکستان ہی کے محمدعامر نے 2میچوں میں7اوورز میں45رنزدیکر15کی اوسط سے 3وکٹیں لیں۔ چوتھے نمبرپرنیوزی لینڈکے ولیم او رورک نے 2میچوں میں8اوورز میں60رنزدیکر20کی اوسط سے 3وکٹیں لیں۔ پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے اندربیر سنگھ سوڈھی نے 3میچوں میں9اوورز میں 64 رنز دیکر20.33کی اوسط سے 3وکٹیں لیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں