ایوریج ٹیم سے شکست، بلاوجہ کی تبدیلیاں ‘‘نام نہاد تجربہ ’’قرار

ایوریج ٹیم سے شکست، بلاوجہ کی تبدیلیاں ‘‘نام نہاد تجربہ ’’قرار

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم کیخلاف شکست پر تبدیلیوں کو نام نہاد تجربہ قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینچ سٹرنتھ کا بہانہ بنانے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیں، اِن فیصلوں سے بطور ٹیم حوصلہ پست ہورہا ہے ۔ ٹیم میں نام نہاد تجربہ ہورہا ہے ، وہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، بس انکی پوزیشنز تبدیل کی جارہی ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے ۔ بینچ سٹرنتھ کا مطلب دوسروں کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوتا ہے ، شکست پر جواز بنانا بند کریں اور پرفارم کریں۔رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے ایسے تجربات کا مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا مطلب ہے ؟ میگا ایونٹ سے قبل ٹیم سیٹ ہوتی ہے یہاں نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم سے شکست ہورہی ہے ۔ ہمارے بیٹرز مارڈن ڈے ٹی20 فارمیٹ اپنانے میں اپنی وکٹیں گنوارہے ہیں، سٹرائیک ریٹ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے فورا ًنتائج حاصل نہیں ہوتے ، ورنہ نتیجہ یہی ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں