بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کی ووٹ کاسٹ کرنیکی ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ  کی ووٹ کاسٹ کرنیکی ویڈیو وائرل

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کی عام انتخابات کے دوران اپنی باری کے انتظار میں کھڑے رہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 راہول ڈریوڈ نے عام انتخابات کیلئے بنگلورو کی ڈالرس کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد  دریوڈ نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہوئی، جمہوریت کے عمل کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے اور میری دیگر افراد سے گزارش ہے کہ کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں