اذلان شاہ ہاکی : پاکستان اور جاپان فائنل میں پہنچ گئے

اذلان  شاہ  ہاکی  :  پاکستان  اور  جاپان  فائنل  میں  پہنچ  گئے

ایپوہ (سپورٹس ڈیسک )کینیڈا کو شکست دیکر پاکستان اور ملائیشیا کوہراکرجاپان سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ،پاکستان 2011 کے بعد پہلی بارسلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے ۔

 ملائشیا کے شہر ایپو ہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دی، کھیل کے پانچویں منٹ میں سین ڈیوس نے گول سکور کیا جبکہ 17ویں منٹ میں ہربر سدھو نے فیلڈ گول سکور کرکے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلادی۔ قومی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے پاکستان کے ابوبکر نے یکے بعد دیگرے پینلٹی کارنر کے 2 گول سکور کرکے میچ برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 36ویں منت میں ارشد لیاقت، 44 ویں منٹ میں علی غضنفر نے فیلڈ گول سکور کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے سین ڈیویس اور ارجات نے فیلڈ گول کیے ۔کھیل کے اختتام تک پاکستان کو 4-5 سے برتری حاصل رہی۔دوسری طرف جاپان نے ملائیشیا کو 1-2سے شکست دی۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10، 10 پوائنٹس ہوگئے ، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔علاوہ ازیں پاکستان اپنا پانچواں میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں