محمد عامر ویزے سے محروم،پہلے میچ میں شرکت مشکوک

 محمد عامر ویزے سے محروم،پہلے میچ میں شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق 4 سال قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے ، فاسٹ بولر اہلیہ کے باعث برطانوی شہریت کے حامل ہیں جبکہ سال 2018 میں عامر نے آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت ویزا جاری کرنے کی ذمہ داری میزبانوں پر عائد ہوتی ہے جبکہ محمدعامرنے غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی20 ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے ۔ میں خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں اور جب تک آپ فٹ نہ ہوں، آپ اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر سکتے تو مزید بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں