پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق حکمت عملی تیار

پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق حکمت عملی تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر غور کیا ہے ۔۔

آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے آئندہ سال سب سے پہلے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ٹکراؤ کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے حکمت عملی بنارہا ہے ، ابتدائی لسٹ میں سٹیواسمتھ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز، عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو روٹ، ٹم ساودی، فن ایلن، کائیل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سودھی، رسی وینڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس اور جیسن ہولڈر کے نام شامل ہیں۔ پی سی بی اور فرنچائزز پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گے ۔پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا، جس میں پی ایس ایل ونڈو سمیت کئی اہم امور کی منظوری دی جائے گی اور تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں