پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آئرلینڈ کے ٹی 20سکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آئرلینڈ کے ٹی 20سکواڈ کا اعلان

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک ) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ تین سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا ۔

آئرلینڈ کے تیز گیند باز جوش لٹل آئی پی ایل میں شرکت کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کرینگے ۔ پاکستان کیلئے ٹی 20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا سکواڈ پال سٹرلنگ (کیپٹن)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ پر مشتمل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں