محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ، جلد روانگی کے انتظامات

محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ، جلد روانگی کے انتظامات

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔۔۔

آج کامیچ نہیں کھیل سکیں اورآئندہ کے دومیچزمیں ملک کی نمائندگی کرینگے ،ذرائع کے مطابق پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کیلئے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ، اور ان کی جلد ڈبلن روانگی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے ۔ ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبیسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔پی سی بی نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئی، جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا ہے ۔محمد عامر کے ویزے کو ممکن بنانے میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے ذاتی دلچسپی لی جس کی وجہ سے پیسر کو کلیئرنس ملی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں