کوآپریٹو بینک نے لیسکو کو دوستانہ میچ میں ہرا دیا

کوآپریٹو بینک نے لیسکو  کو دوستانہ میچ میں ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) دوستانہ میچ میں دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی کرکٹ ٹیم نے لیسکو کرکٹ ٹیم کو6وکٹوں سے شکست دیدی ، کوآپریٹو بینک کی ٹیم نے لیسکو کی پوری ٹیم کو 181رنز پر آؤٹ کر دیا۔

کوآپریٹو بینک کی طرف سے عمیر بٹ ، ارسلان اور رامس امین نے 3،3وکٹیں لیں اور کوآپریٹو بینک کے فرمان علی 81، عالیان 32رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس موقع پر واپڈا ٹیم کے ہیڈکوچ زاہد عمر، لیسکو کے کوچ اعجاز شاہ ، کوآپریٹو بینک ٹیم کے کوچ نصراللہ بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں