پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔گرین شرٹس نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ۔

 پاکستان نے کرغزستان کو پچیس اٹھارہ، ستائیس پچیس ، ستائیس پچیس سے شکست دیدی ۔قومی والی بال ٹیم ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکی ہے ۔اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے د وسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس بائیس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3سیٹ سے ہرایاترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ کے میچز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں