عامر وسیم میموریل انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

عامر وسیم میموریل انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک )عامر وسیم میموریل پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈکے سابق ممبر ذوالفقار ملک نے شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ملک فیصل خورشید، جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی ،خزانچی اظہر حمید ، سینئر نائب صدر سہیل بٹ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ، کوآرڈینٹر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طیب عامر،محمد ابراہیم ملک سمیت میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے میچزسیالکوٹ کی 10 مختلف گراونڈز میں ہوں گے ، فائنل سمیت ٹوٹل 104 میچزکھیلے جائیں گے ۔ اس ٹورنامنٹ میں ایمپائرز اور سکورر کی جو فیس مقرر ہے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ فی میچ تین ہزار روپے اضافی ادا کرے گی ۔سابق ممبر پی سی بی گورننگ بورڈ ذوالفقار ملک اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ملک فیصل خورشید کا کہنا تھا کہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کلب کرکٹ کی بحالی کا باعث بنے گا اورگراس روٹ لیول سے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں