اٹالین اوپن ٹینس ، الیگزینڈر زویروف نے مینز،آئیگا سویٹیک نے ویمنزٹائٹل جیت لئے

اٹالین اوپن ٹینس ، الیگزینڈر  زویروف نے مینز،آئیگا سویٹیک  نے ویمنزٹائٹل جیت لئے

روم (سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے نامور ٹینس الیگزینڈر زویروف نے مینزاورپولینڈ کی آئیگا نتالیہ سویٹیک نے ویمنزکاٹائٹل جیت لیا، ۔مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے 27 سالہ نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔۔

چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا، ادھر پولینڈ کی ن ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی حریف نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ تیسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنینام کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں