پاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللّٰہ رواں ماہ قومی فٹبال ٹیم کوجوائن کرینگے

پاکستانی نژاد برطانوی  مکائیل عبداللّٰہ رواں ماہ قومی  فٹبال ٹیم کوجوائن کرینگے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا، پاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللّٰہ پاکستان فٹبال سکواڈ میں شامل ہو گئے ۔

نوجوان سٹرائیکر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔مکائیل عبداللّٰہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے اوٹس خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گی۔پاکستانی نژاد برطانوی عیسیٰ سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں