انجری سے ریکوری کے بعد ورلڈکپ کھیلنے کا منتظر: مچل مارش

انجری سے ریکوری کے بعد ورلڈکپ کھیلنے کا منتظر: مچل مارش

میلبرن (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری تھوڑی سست رہی ہے لیکن اب میں تیار ہوں، ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔ ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔۔

 مچل مارش نے کہا کہ پہلے اندازہ تھا تین ہفتوں کے اندر فٹ ہو جاوں گا لیکن زیادہ وقت لگ گیا مارش نے کہا کہ آئی پی ایل سے جب باہر ہوا تو میرے پاس اتنا وقت تھا کہ مکمل ریکوری ہو جاتی، میں جلد بالنگ شروع کروں گا، ٹی 20 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں بیٹنگ کروں گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے بھارت کی مقبول ٹی 20 لیگ آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں