پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا

پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹاکرا ہو گا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے والی بال میچ کیلے پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت نحیمیا موٹے جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت مراد جہاں کریں گے ۔ دونوں ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دوسری جانب آسٹریلین والی بال ٹیم کے کپتان نحیمیا موٹے نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ، میں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور خوبصورت مقامات بارے بہت سن رکھا ہے امید ہے سیریز میں شائقین کو بہترین والی بال دیکھنے کو ملے گا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری یعقوب نے کہاکہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کی پاکستان آمد والی بال کھیل کی ڈویلپمنٹ کیلئے اہم ہوگی ،مستقبل میں بھی دیگر ٹیموں کو پاکستان مدعو کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں