15 اوورز کے بعد دبائو میں آکر بھارت سے ہارے : ہیڈ کوچ

15  اوورز  کے  بعد  دبائو  میں  آکر  بھارت  سے  ہارے  :  ہیڈ  کوچ

نیویارک(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز میں ٹیم اچھا کھیلی، ایسا ہی پلان تھا، لیکن وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا رُکے اور دباؤ میں آکر ہارگئے ۔سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا۔

کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں، اگر اپنا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے ۔نیویارک میں پاک بھارت میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہے ۔ ان کے خیال میں نیو یارک کی وکٹ خطرناک نہیں تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں۔ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا، 140یہاں اچھا سکور ہوتا۔ بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا۔ اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے ، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے ۔ کھلاڑیوں کو صوت حال کے مطابق خود کو ڈھالتے ہوئے کھیلنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں