ورلڈ سنوکر ٹور، کوالیفائی کرنیوالے حارث طاہر کی وطن واپسی

ورلڈ سنوکر ٹور، کوالیفائی  کرنیوالے حارث طاہر کی وطن واپسی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )تھائی لینڈ میں ہونے والے سنوکر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ سنوکر ٹور کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر وطن پہنچ گئے ۔

حارث طاہر لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے والدین اور دوست احباب نے پرتپاک استقبال کیا۔حارث طاہر کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے انہوں نے دو سال کے لیے ورلڈ سنوکر ٹور کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور وہ ورلڈ اسنوکر ٹور کے لیے جلد برطانیہ جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں