ٹی 20بلائنڈ سپر لیگ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کی جیت

 ٹی 20بلائنڈ سپر لیگ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کی جیت

ایبٹ آباد (سپورٹس ڈیسک ) ساتویں پی سی بی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے پانچویں دن دو میچز کھیلے گئے ، سندھ اور خیبرپختونخوا نے اپنے میچز جیت لئے ۔

 پہلے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت کے سندھ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔سندھ نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 222رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 157رنز ہی بنا سکی ، سندھ نے یہ میچ 64 رنز سے جیت لیا ، میچ کے بہترین کھلاڑی سلمان قرار پائے جنہوں نے 20رنز بنائے اور 4وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرا میچ پنجاب اور خیبر پختونخواکے مابین کھیلا گیا جس میں پنجاب نے ٹاس جیت کے خیبر پختونخوا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔خیبر پختونخوا نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر282رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 230رنز ہی بنا پائی، میچ کے بہترین کھلاڑی بدر منیر قرار پائے ۔ جنہوں نے 63 گیندوں پر 154رنز بنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں