ثانیہ مرزا اور ثنا خان نے عمرہ ادا کرلیا ، اب حج کرینگی

ثانیہ مرزا اور ثنا خان نے عمرہ ادا کرلیا ، اب حج کرینگی

مکہ مکرمہ (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے عمرہ ادا کر لیا۔سوشل میڈیا پر ثنا خان نے ثانیہ مرزا اور ان کی بہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الحمد ﷲعمرہ ادا کر لیا ہے ۔۔

 اب حج ارکان شروع ہونے کا انتظار ہے ۔اس موقع پر ثنا خان کے ساتھ موجود ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے 9 جون کو حج پر جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں