نساؤ سٹیڈیم نیویارک کی پچزبیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں

نساؤ سٹیڈیم نیویارک کی  پچزبیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں

نیو یارک(سپورٹس ڈیسک)ٹی20ورلڈکپ کیلئے نیویارک کے نسا ؤکاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں انسٹال کی گئی ڈراپ ان پچزبیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں، خود آئی سی سی نے بھی سٹیڈیم کی پچز کو غیر معیاری قرار دیا ۔۔

لیکن اسکے باوجود میچز جاری ہیں ۔پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے امریکا میں کھیلے گئے مقابلے شائقین کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے ، غیرمعیاری پچز نے ٹی20کا حسن برباد کردیا جبکہ فینز کو سٹیڈیم باؤنڈریز دیکھنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ملے ۔ابتدائی چھ ٹی20مقابلوں میں محض 74چوکے اور 41چھکے دیکھنے کو ملے۔

 ،دوسری جانب نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کوئی بھی ٹیم 150کا عندسہ پار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں