ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی :بابر اعظم کو ٹیسٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ

 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی :بابر اعظم  کو ٹیسٹ  کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پی سی بی نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔توقع تھی کہ حکام بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اس میں بابر اعظم کو قیادت دینے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بابر اعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور اعلیٰ عہدیدار رات گئے دفاتر میں موجود رہے اور اس حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔ قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں