عمادوسیم اور محمد عامر کا پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

 عمادوسیم اور محمد عامر کا پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد وسیم اور محمد عامر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی بدترین اور ناقص کارکردگی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم پاکستان کی طرف سے آج اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینگے ۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے والے دونوں کھلاڑیوں کی بڑے ایونٹ میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی کاررنامہ سرانجام دیا جو قومی ٹیم کی فتح کا باعث بنا ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی جانب سے جلد ریٹارئرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور پھر اُسے کے بعد عامر ، عماد صرف لیگ کرکٹ کھیلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں