سری لنکا ویمن نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے پچھاڑدیا

سری لنکا ویمن نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے پچھاڑدیا

ہمبنٹوٹا (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

 فاتح ٹیم نے 196 رنز کا ہدف 35 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.1 اوورز میں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان ہلی میتھیوز 38 اور سٹیفنی ٹیلر 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ سری لنکا کی جانب سے کاوشی دلہارا اور سوگندیکا کماری نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں سری لنکا ویمن نے مطلوبہ ہدف 34.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہرشیتھا سماراوکرما نے 44 ، ہسینی پریرا نے 43 اور وشمی گونارتنے نے 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں