چاہت فتح علی خان نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے خدمات پیش کردیں

چاہت فتح علی خان نے قومی ٹیم کی  کوچنگ کیلئے خدمات پیش کردیں

لندن (اسپورٹس ڈیسک ) گلوکار چاہت فتح علی خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں ۔

ایک انٹرویومیں چاہت فتح علی خان نے کہاکہ سارے کھلاڑی ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے ساتھ پریکٹس کرتے رہے ہیں، مشتاق احمد سے تو حالیہ دورہ پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی لیکن وقار یونس سے کوئی رابطہ نہیں ، کیونکہ ان کی زندگی بہت مصروف ہو گئی ہے ۔پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال پر چاہت فتح علی خان نے کہاکہ میں کافی عرصے سے سن رہا ہوں کہ پاکستانی ٹیم کے دو کوچ ہیں، چار کوچ ہیں پانچ کوچ ہیں، کوچ ایک ہی اچھا ہوتا ہے اسے پتہ ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں سے کیسے کام لینا ہے ، میں ایک ہی کوچ ہوں گا مجھے کوئی باؤلنگ کوچ،بیٹنگ کوچ چاہیے اور فیلڈنگ کوچ نہیں چاہئے ،میں ٹیم کیلئے حاضر ہوں آپ کو صرف ایک ہی کوچ کی تنخواہ دینی پڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں