ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے، گیری کرسٹن نے بھانڈا پھوڑ دیا

ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے،  گیری کرسٹن نے بھانڈا پھوڑ دیا

نیویارک(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی عیاں کر دی، انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے ۔

ملکی اور غیر ملکی مختلف ذرائع ابلاغ نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر ٹیم میں عدم یکجہتی کے شکوک کا اظہار کیا تھا، جس پر گیری کرسٹن نے تصدیق کی مہر لگا دی۔آخری راؤنڈ میچ میں آئرلینڈ سے کافی تگ و دو کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی بابر الیون کے ساتھ میٹنگ میں ہیڈ کوچ ٹیم کی ہر شعبے میں ناکامی پر افسردہ نظر آئے ۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو میں ان کی کھیل میں عدم دلچسپی پر برہم نظر آئے ، انہوں نے کہا کہ اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ کون سا شاٹ کس وقت کھیلنا ہے ۔کھلاڑیوں کے فٹنس معیار پر بھی ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے سامنے سوالات کھڑے کر دیئے اور جدید کرکٹ سے دور رہنے کی وجوہات بھی پوچھیں۔گیری کرسٹن نے سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔ہیڈ کوچ کے مطابق ایسی صورتحال بطور کوچ میں نے کہیں نہیں دیکھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ اگر کھلاڑی ایک ٹیم نہ بنے اور اپنی فٹنس اور سکلز پر توجہ نہیں دی تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ۔ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں