حارث رؤف کی پرستار سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

 حارث رؤف کی پرستار سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

نیویارک،لاہور(سپورٹس دیسک ) فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں اپنے پرستاروں سے الجھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں۔۔

 جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا، اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر پرستاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔اطلاعات ہیں کہ فین نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آئے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارثنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ویڈیو سامنے آچکی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ فینز ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں،دوسری طرف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ‘ایکس’ پر جاری بیان میں کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جو خوفناک واقعہ پیش آیا اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں جنہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس واقعہ میں ملوث شخص فوری طور پر حارث روف سے معافی مانگے بصورت دیگر اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں