یورو کپ میں فرانسیسی کپتان ایمباپے ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے

یورو کپ میں فرانسیسی کپتان ایمباپے ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے

ڈسلڈورف(سپورٹس ڈیسک ) یورو کپ 2024 میں فرانس کی ٹیم کو اپنے ابتدائی میچ میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب ٹیم کے کپتان اور فارورڈ کائلیان ایمباپے اپنی ناک تڑوا بیٹھے ۔

آسٹریا کے خلاف جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں ہونے والے میچ میں 25سالہ کائلیان ایمباپے کا چہرہ ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش میں حریف کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرا گیا۔ناک کی ہڈی ٹوٹنے سے کائلیان ایمباپے کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔فارورڈ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ڈسلڈورف اسپتال لے جایا گیا، فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایمباپے ٹھیک ہیں اور وہ ٹیم کے بیس کیمپ میں واپس آ گئے ہیں۔ فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال سرجری کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن آنے والے دنوں میں ان کا علاج کیا جائے گا۔ایف ایف ایف ایمباپے کی ناک کی حفاظت کے لیے خصوصی ماسک بنوانے کا سوچ رہی ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ وہ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں