4اوورزمیڈن اور 3شکار ،منفردریکارڈکیوی بولرکے نام

 4اوورزمیڈن اور 3شکار ،منفردریکارڈکیوی بولرکے نام

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے 4 اوورز میڈن کرا کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی اور کیوی بولر لوکی فرگوسن نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں کوئی رن دیئے بغیر 3 وکٹوں کا شکار کیا۔لوکی فرگوسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے کوٹے کے 4اوورز میں ایک بھی رن نہیں دیا۔شاندار بولنگ اور منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر لوکی فرگوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں